کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت اینٹی سمگلنگ اور بارڈر کنٹرول کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں، آئی جی پولیس محمد طاہر رائے، سیکرٹری خوراک محمد ایاز مندوخیل، سیکرٹری فشریز بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، جبکہ ڈویژنل کمشنرز،مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
- Advertisement -
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ یوریا کی غیرقانونی سمگلنگ روکنے کیلیے پنجاب, سندھ, اور خیبر پختونخوا کی طرف سے صوبے کے انٹری پوائٹس پر فورسز تعینات کیے جائیں۔اور صوبے میں داخل ہونے والے گاڑیوں کی بلٹی چیک کی جائے اور ان کا نمبر چیک کیا جائے۔ غلط بلٹی نمبر لگانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یوریا کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے کیلیے بارکھان, جعفراباد, شیرانی, جھل مگسی اور سوئی ودیگر ضروری انٹری پوائنٹس چیک پوائنٹس قائم کیے جائینگے۔ تاکہ صوبے سے افغانستان اور ایران کو یوریا کی سمگلنگ فوری طور پر ممکن بنایا جاسکے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ بارڈر پر یوریا کی سمگلنگ روکنے اقدامات مزید سخت کیے جائینگے۔