MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا

0 353

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں تحلیل کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور نے بھی اپنا استعفی وزیراعلی محمود خان کو ارسال کردیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوامیں اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر بلدیات فیصل امین گنڈہ پور نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔فیصل امین گنڈاپور نے اپنااستعفی وزیراعلیٰ محمودخان کوارسال کردیا، صوبائی وزیر بلدیات سے قبل صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4 سوات سے عزیز اللہ گران نے اپنا استعفی وزیر اعلی محمود خان کو ارسال کر دیاہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیرزادہ نے بھی اپنا استعفٰی وزیراعلی کو ارسال کردیا ہے،خاتون ایم پی اے آسیہ خٹک نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے نام استعفیٰ لکھ دیا ہے ۔ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپنا استعفیٰ تیار کرلیا،جب بھی عمران خان کا حکم آیا استعفی جمع کرادیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.