MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان

0 389

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (مسائل نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے ایک وفد نے نئی قائم ہونے والی گوادر یونیورسٹی کے معائنے کے حوالے سے دورہ کیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر علی جاوید، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، اور صائم پرویز، نمائندہ ایچ ای سی اسلام آباد شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے یونیورسٹی کے لائبریری میں ایک اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے کی۔ اس موقع پر رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، کنٹرولر امتحانات مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور، ڈائریکٹر ڈاکٹر دھنی بخش تالپور، کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق اور مختلف ڈپارٹمنٹ کے ایچ او ڈیز موجود تھے۔اجلاس میں انسپیکشن کمیٹی کے ممبران کو طلبا کو فراہم کی جانے والی جدید تعلیمی سہولیات، فیکلٹی کی جانب سے تعلیمی ریسرچ، یونیورسٹی کی کارکردگی، تعلیمی پروگراموں، یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی امور اور داخلہ پالیسی وغیرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ شعبوں کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایچ ای سی کی ٹیم نے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری، ہاسٹل اور کیمپس کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ کمیٹی کے ممبران نے یونیورسٹی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس کی کارکردگی، سہولیات اور طلبا، فیکلٹی اور سٹاف کا تفصیلی جائزہ لیا۔گوادر یونیورسٹی کو مختصر وقت میں ترقی دینے کے لیے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفد نے کہا کہ ایچ ای سی گوادر یونیورسٹی کوخاص طور پر ملک کے اس دور افتادہ خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کرے گی۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کمیٹی کے ممبران کو گوادر یونیورسٹی کے شیلڈ اور بلوچی چادر بطور تحفہ پیش کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.