MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے 5 سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیر اعظم شہباز شریف تمام ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔
سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،وزیر اعظم اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری آج وزیر اعظم ہاؤس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے،آرمی چیف کی تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔راولپنڈی میں تحریک انصاف کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا،یہ لانگ مارچ نہیں،رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری ہے،ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا نام جلد سامنے آجائے گا،وزیراعظم تعیناتی پر اتفاق رائے حاصل کرچکے،بس پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے،اندازوں پربات کرکے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم آفس نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق وزارت دفاع سے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.