لانگ مارچ پرامن نہ رہا تو رانا ثناء اللہ ان کو سمجھائیں گے
اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی انا کو پیچھے رکھ کر پاکستان کا سوچنا ہوگا۔ان ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ ختم کرنے کے علاوہ ان کے پاس کیا آپشن ہوگا۔محمد زبیر نے کہا ابھی تک تو کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن میں عمران خان پر کبھی اعتبار نہیں کرتا۔
عمران خان نے آج جو تنقید کی پاکستان کی تاریخ میں کسی نے کی نہیں کی،وہ ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، پرامن مارچ کریں گے تو ہم ان کو ویلکم کریں گے۔لانگ مارچ پرامن نہ رہا تو رانا ثناء اللہ کو کہیں گے کچھ کرے ان کو سمجھائیں ۔
جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، اس کے بعد پاکستان کی بہتری کا سامان پیدا ہوگا،وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینےکے لئے سینئر لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اگر پی ٹی آئی والے اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو ہم ان کو بھرپور عزم، حوصلے اور طاقت سے روکیں گے،فوج پر چڑھائی نہیں ہو سکتی، عمران نیازی اگر اس قسم کی کوئی بات ذہن میں لے کر آئے تو پھر ان کے لئے بڑے ہی تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں۔
- Advertisement -
وہ جمعرات کی رات معاون خصوصی عطاء تارڑ کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر سپیس پراظہار خیال اور مختلف لوگوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عطاء تارڑ نے تفصیل کے ساتھ صورتحال بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تقریباً دو کروڑ کے قریب آبادی ہے، عمران خان کا لانگ مارچ لبرٹی چوک سے لے کر اب جس مقام پر موجود ہے، اس میں دس سے بارہ ہزار کے قریب لوگ ہیں، ماضی میں جب میاں نواز شریف نکلے تھے تو اس وقت ان کے ساتھ ایک جم غفیر تھا، عمران خان نے قوم کو گمراہ کر رکھا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک دشمن اور گھٹیاایجنڈا بے […]