عمران خان ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہیں
کراچی (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں۔عمران خان اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتے ہیں،عمران خان نے 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانہ پر رکھا ہوا ہے۔ہم نیوز کے مطابق شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر پاکستانیوں کو گمراہ کرنا انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردارکیخلاف ایف آئی آر ہے،کبھی امریکا کیخلاف باتیں کرتے ہیں تو کبھی ان کے سامنے منتیں کرتے ہیں۔عمران خان نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوتاہیوں کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔
- Advertisement -
آڈیو لیکس کا معاملہ سنجیدہ ہےاور اس کا نوٹس لیا جائے۔جو سہولت کاری میں ملوث ہو اسے بھی سخت سزا دی جائے۔عمران خان سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان سے ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنے آئیں گے؟ کیا اس کو بار بار غلطیوں کا مرتکب ہونے دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پہلے نوٹس لیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آڈیو میں کہتے ہیں کہ ہم اس سے کھیلیں گے،ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کررہا ہے مگر عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی مخالفین کیخلاف غداری کارڈ کھیلتی رہیں۔آڈیو لیک نے چیئرمین تحریک انصاف کی منافقت بے نقاب کر دی ہے۔پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے ملکی معیشت کو دلدل میں پھنسایا دیا، عوام پوچھتے ہیں کہ عمران خان کو کب لگام ڈالی جائے گی؟
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانے سے […]