MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا ذاتی حیثیت میں طلب

2 346

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے لاہورہائی کورٹ میں اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے عدالتی اشتہاریوں کو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کی ہدایات کے باوجود نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر کو میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پیمرا اپنی ہی ہدایات پرعمل نہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

- Advertisement -

پیمرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے ڈی جی پیمرا کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلزپر براہ راست دکھائی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرورملزمان کی کوریج پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سفارتی سائفر کی چوری پر کاروائی نہیں کرتے […]

  2. […] (مسائیل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سفارتی سائفر کی چوری پر کاروائی نہیں کرتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.