MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کا اعلان

1 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کا اعلان کر دیا ہے .
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرضہ ایشیا میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے 14 ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے، جو 2022 سے 2025 تک جاری رہے گا اے ڈی بی کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر قرضے کی منظوری اگلے ماہ دی جائے گی، سیلاب کے بحران سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر تیس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی دے گا.

- Advertisement -

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بحران کو کم کرنے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) رواں مالی سال جولائی سے ستمبر 2 ارب 23 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.