MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں سیلاب سے نقصانات؛ متاثرین تک ان کا حق ہرصورت پہنچائیں گے، مریم نواز

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث عوام سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو ان کا حق ہر صورت پہنچایا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور بلا تاخیر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.