MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کابینہ سے متعلق وزارتوں پر مشاورت جاری

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی محمودالرشید، مرادراس، علی امین گنڈاپور سے ملاقات ملاقات میں اسپیکر کے انتخاب کے امور پر مشاورت کی گئی۔پنجاب کابینہ سے متعلق وزارتوں پر مشاورت جاری ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب کیلئے عمر سرفراز چیمہ اور فوادچودھری کے نام زیرغور ہیں جب کہ راجہ بشارت کو وزیر قانون پنجاب بنانے کا امکان ہے۔
چوہدری ظہیرالدین کو صوبائی وزیر پراسیکیوشنز بنانے کا امکان ہے جب کہ ہاشم جواں بخت کو وزیرخزانہ پنجاب بنانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب آج شام 4 بجے ہو گا۔ نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی۔ میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔
اسپیکر کا عہدہ چوہدری پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر کی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزدگی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت کے ساتھ کیا گیا۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیاگیا، جس کے مطابق آج شام 4 بجے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کا عمل ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی،پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.