MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ، 22 افراد سوار تھے

1 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیپال (مسائل نیوز)نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ اتوار کی صبح پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا، طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔

طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے اڑان بھری تھی۔

طیارہ صبح سوا 10 بجے محو پرواز ہوا اور 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

نیپال کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے دو نجی ہیلی کاپٹرز روانہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.