مدینہ میں شاہ زین کی توہین کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، جے ڈبلیو پی
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مدینہ منورہ مسجدنبویﷺ میں پی ٹی آئی کے فاشسٹ ذہن کے کارکنوں کی جانب سے قائد جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی اور مریم اورنگزیب کی ساتھ پیش آنے والے شرمناک غیر اخلاقی واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم پاک سرزمین پر اس طرح کا نا خوشگوار اور افسوسناک حرکت سے نہ صرف جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں بگٹی قبائل اور بلوچ قوم سے دل آزاری ہوئی ہے بلکہ پورا عالم اسلام اس پر رنجیدہ ہے۔ پی ٹی آئی کے فاشسٹ ذہن کے کارکنوں نے مدینہ منورہ اور اللہ تعالی کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی گستاخی کی پاک سرزمین کا اپنے ناپاک اور گھنانی سازش ذریعے تقدس پامال کیا گیا پاکستان میں گالی گلوچ والی سیاست کو پروان چڑھانے والی فاشسٹ جماعت نے پاکستانی سیاست کا جنازہ تو پہلے اٹھا چکاہے اب پاک مٹی اور مقدس مقام کو بھی نہیں بخشا اپنے غیر سیاسی کارکنوں کے ذریعے عزت دار لوگوں کے عزت اور ناموس پر حملہ آور ہوچکے ہیں جب سے وہ اقتدارسے الگ ہوئیں انہیں نہ علما کا لحاظ رہا نہ اسلام کا اور نہ ملک کے وقار کا غیر اخلاقی اور گالی گلوچ والی سیاست نے پی ٹی آئی کا جنازہ تو نکال چکا تھا اب رہی سہی کسر مقدس مقامات کی توہین اور تقدس نے مکمل طور پر ختم کردیا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے نظروں میں پی ٹی آئی گر چکی ہے پچھلے چارسالہ دور حکمرانی نے پاکستان کی عام اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں زندہ درگور کردیاگیا ان کے اپنوں نے ان کی کرتوتوں کےوجہ سے ساتھ چھوڑ دیا پی ٹی آئی اب تنہا ہوگئی اور آنے والےانتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے اصل مدینہ ریاست کی بہت بڑی توہین کی جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان غیور بلوچ قوم پاکستان کے تمام شہریوں علاقوں دیہاتوں میں گزشتہ روز مدینہ منورہ میں پیش آنےوالے واقعے کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں قائد جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی کے ایک کال کے منتظر ہے رات ٹھ بجے کے بعد کارکنوں کے جانب سے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
- Advertisement -