MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں تباہ کن بالنگ، دو میچوں میں 14 وکٹیں لے اڑے

0 517

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ ہیمپشائر کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں قومی فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مخالف ٹیم محض 246 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر نے 15 اوورز کروائے اور 45 رنز دیکر حریف ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.