دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہاہوں ، شہباز گل
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ وہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اپنے ملک سے باہر جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ اس لئے بتاکرجا رہا ہوں، کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا،عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔شہباز گل نے کہا کہ انشاللّٰہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔