پنجاب کےعلاقاٸی اخبارات کے عدالتی اشتہارات کی بحالی کیلٸے رٹ داٸر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)
۔آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹیAPRNS کا اجلا س زیر صدارت مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ منعقدہوا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت ملک کے چوتھے ستون کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔مہنگی بجلی ، کاغذ اور مہنگے پرنٹنگ میٹیریل سے مقامی اخبارات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کورونا کے دوران مقامی اخبارات کے ساتھ بہت سی نا انصافیاں کی گٸیں جبکہ چند من پسند اخبارات پر آج بھی نوازشات جاری ہیں ۔اخبارات کو اشتہارت کی تقسیم میں ناانصافیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں PIO اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے ۔
جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب کے مقامی ،ریجنل اخبارات کے عدالتی اشتہارت کی بحالی کےلٸے لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔وزارت اطلاعات میں ABCکے پراسس کو آسان بنانے، میڈیا لسٹ اخبارات کے اشتہارات کی قانونی جہدوجدجاری رکھنےکی قرارداد متفقہ طورپر منظورکر لی گئی ۔اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔