MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگرد بزدلانہ حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بشریٰ رند

0 542

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کے بزدلانہ حملے کرکے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلوچستان میں امن کے دشمن اپنے مزموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ڈیرہ بگٹی میں امن فورس نے قیام امن کے لئے قربانیاں دیں

- Advertisement -

ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے بارودی سرنگ دھماکہ میں شہید ہونے والے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کا خون راہیگاں نہیں جائے گا

ہم اس مشکل گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.