MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کی موجودہ صورت حال،تحریر: جاوید صدیقی

0 543

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلامی تاریخ بتاتی ھے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیکر مسلم فاتحین سپہ سالاروں نے امن کے زمانے میں جنگوں کی تیاریاں رکھی کیونکہ دشمنانانِ اسلام کبھی بھی دھوکے اور عیاریوں سے باز نہیں آئے اور اچانک بہانے بہانے سے مسلم ریاستوں کے خاتمے کیلئے سازشوں کیساتھ ساتھ جنگ وارد کرتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شیطانی ابلیس دجالی پیرکاروں کی نیست و نابود کرنے کیلئے عقلمند سپہ سالاروں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اطباع کرتے ھوئے ہمیشہ امن میں جنگ کی تیاریاں جاری رکھی اس کا بہترین نتیجہ فتوحات کی صورت میں ملا۔ یہ بھی حقیقت ہے

کہ مسلمان اسلحہ اور اس کی تعداد پر نہیں لڑتا ہے بلکہ وہ اپنی ایمانی طاقت سے دشمن پر قہر بن کر ٹوٹتا ھے مشعیت و حکمت اللہ اور اسکے رسول کی ہے کہ ایمانی طاقت کے ساتھ دنیاوی اسلحہ و سامان کی تیاری بھی رکھی جائے یہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت بنا اور اس طاقت سے دشمن کو نیست و نابود بآسانی کرسکتا ھے۔ اسی سبب دنیا کی سپر پاور غیر مسلم طاقتیں پاکستان سے ٹکرانے کیلئے سوچتی ہیں اور وہ انتہائی قدم نہیں اٹھاتیں۔۔ معزز قارئین!! الحمدللہ ۔۔۔۔
ہمارا وطن پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے مسلح افواج کی تیاریاں ہر طرح سے مکمل ہیں اور الحمدللہ ہمارے پاس ہر طرح کا اسلحہ موجود ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں

- Advertisement -

اور یہ افواج دنیا بھر میں اپنے پیشہ ورانہ رویئے کے لحاظ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہیں. پاک افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا اور دیگر ملکوں کی افواج کیلئے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ھے۔ سنہ انیس سو پینسٹھ عیسوی میں ہونے والے پاک بھارت معرکے کے بعد اب ملکی دفاع، فوجی حکمت عملی اور حربہ آلات میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے تین بڑے شعبے ہیں۔ جس میں زمینی افواج، بحری افواج اور فضائی افواج شامل ہیں۔ آج ہم زمینی افواج کی دفاعی قوت پہ بات کرتے ہیں۔

پاکستان کی زمینی افواج یا پاکستان آرمی کی قیادت چار ستارے کا حامل جرنیل کرتا ہے جسے چیف آف آرمی اسٹاف کہا جاتا ہے۔ یہ افواج چھ لاکھ سے زائد افسران اور جوانوں پر مشتمل ہے، جبکہ اتنی ہی تعداد میں ریزرو افواج بھی موجود ہیں جنہیں جنگ کی صورت میں کسی بھی وقت طلب کیا جاسکتا ہے۔ ملکی جغرافیہ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم چلتا ہے کہ پاکستان کی تقریباً سات ہزار کلومیٹر طویل زمینی سرحد بھارت، چین، افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں، جن میں سنگلاخ اور برف پوش پہاڑ، میدان، صحرا، دریا، دلدلی زمین شامل ہیں۔ لہٰذا ہر علاقے کی مخصوص ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوج کو تعینات کیا جاتا ہے، اس کو حربی آلات فراہم کیئے جاتے ہیں اور افسران و جوانوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان آرمی ایک جدید اور ہمہ جہت لڑاکا فورس ہے۔ پاک آرمی کے لڑاکا شعبوں میں انفینٹری یا پیادہ لڑاکا دستے، آرمرڈ کور،
آرٹلری یا توپ خانہ، آرمی ایئر ڈیفنس، انجینئرنگ کور،
آرمی ایوی ایشن اور اسٹریٹجک کمانڈ یونٹ شامل ہیں۔ پاکستان آرمی حقیقی معنوں میں تین جہتی لڑاکا فورس ہے۔ جو زمین، فضا اور سطح آب پر فوجی آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انفینٹری یا پیادہ فوج
انفینٹری یا پیادہ افواج دنیا کی جنگی تاریخ میں سب سے قدیم عسکری قوت ہے۔ انسان نے منظم جنگوں کی ابتدا پیادہ افواج سے ہی کی اور اب تک لڑی جانے والی زیادہ تر جنگوں میں پیادہ افواج نے ہی مرکزی کردار ادا کیا۔ پیادہ افواج کو لڑانے کیلئے بھی ایک بھرپور حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حکمت عملی پر چینی سپہ سالار اور فلسفی سن زو نے کتاب آرٹ آف وار تحریر کی ہے۔ جس میں کسی جرنیل کیلئے اپنی افواج کی فورمین، لڑائی کیلئے جگہ کے انتخاب، جنگ میں موسم کی اہمیت، پیادہ افواج کی نقل و حرکت، اسلحے اور دیگر موضوعات پر نہایت فلسفیانہ انداز میں بحث کی گئی ہے۔ آج کے جدید جنگی دور میں بھی انفینٹری کو کسی بھی آرمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان آرمی انفینٹری میں پنجاب رجمنٹ، بلوچ رجمنٹ،
فرنٹیئر رجمنٹ، آزاد کشمیر رجمنٹ، سندھ رجمنٹ اور
نادرن لائیٹ انفینٹری رجمنٹ شامل ہیں۔ جدید جنگی دور میں انفینٹری کو دشمن کے فائر سے محفوظ رکھنے اور جلد از جلد دشمن کے علاقے تک پہنچانے کیلئے انفینٹری میکنائز کالم یعنی جدید بکتر بند گاڑیاں بھی پاکستان آرمی میں شامل ہوگئی ہیں، جنہیں پہاڑی، صحرائی اور میدانی علاقوں کی مناسبت سے وہاں پہنچایا جاتا ہے۔ انہی وجوہات کی بناء پر پاکستان افواج کو دنیا کی سب سے طاقتور ترین فوج تسلیم کیا جاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.