MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

1 539

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔

کانفرنس کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے اور کیفر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.