MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیدی

2 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کو بات چیت اور مذاکرات کی دعوت دے دی۔انکا کہنا ہے کہ ہم تو آج بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان آئیں،بات کریں،ہم نے پہلے بھی کہا تھا عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔پاکستان اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے،جس کے گودام میں 15 کروڑ کا مال پڑا ہے وہ بھی کہتا ہے کہ مہنگائی ہو گئی۔معاشرے میں یو ٹرن بڑا ہتھیار بن جائے تو اس کا کیا ہوسکتا ہے،ملک میں تبدیلی کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔
کیا ووٹ ڈالتے وقت ہم پارٹی منشور دیکھتے ہیں؟ہم بھی ذات،برادری اور شخصت کو ووٹ دیتے ہیں۔

- Advertisement -

جمہوریت کے ذریعے ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے،دنیا میں جہاں جمہوریت آئی وہاں معاشرے تبدیل ہوئے۔الیکشن کرانے اور ادارے مضبوط کرنے سے جمہوریت آتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کرانے،آئین اور قانون بنانے سے جمہوریت آتی ہے؟عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں جاگیر داری کا نظام ہو۔
پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے،مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔سرمایہ دار کہتا ہے کہ میں پیدوار بڑھاتا ہوں تو مجھے رعایت دی جائے،آج اگر حکومت سختی سے ٹیکس وصول کرنا شروع کردے تو کیا عوام دیں گے؟ قبل ازیں قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں، الیکشن ایک دو ماہ کی تاخیر سے بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں، پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے بنائے ہوئے صدر پاکستان نے کل اس کے مزید پرزے کھول دیے کہ آپ کو کب اور کس کس معاملے میں سپورٹ حاصل ہوئی، جب وہ سپورٹ چھینی گئی ہے یا اس سپورٹ نے کہا کہ ہم نیوٹرل ہیں تو خان صاحب کی بدحواسیوں کا یہ عالم ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] مشیر برائے امور کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے اسمبلی تحلیل ہو، وہ […]

  2. […] پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پونے 4 سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.