MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشی کی خبر،بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کاریلیف ملے گا

3 718

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد (مسائل نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے

- Advertisement -

چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ممبر نیپرا بھی موجود تھے۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کیالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پس جائیں گے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کاریلیف ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو دسمبر کیلئے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے درخواست دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک گیربجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے […]

  3. […] نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.