MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھانا دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

0 592

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کھانا دینے سے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق 38سالہ ملزم یوگیندر شریاواس ایک کلینک میں کمپائوڈر تھا جو کام سے واپس آیا تو اس نے 32سالہ منجیتا سے کھانا مانگا جس پر اس نے انکار کردیا اور دونوں میں جھگڑا ہونے لگا،لڑائی کے دوران یوگیندر نے اہلیہ پر کلہاڑی سے وار کیا جس کے بعد وہ چیخنے چلانے لگی، چیخوں کی آواز سن کر ان کے بچے 8سالہ بیٹا اور 10سالہ بیٹی وہاں پہنچے تو ماں کو خون میں لت پت دیکھا،بچوں نے یہ دیکھ کر فورا پڑوسیوں کو اطلاع کی جس کے بعد یوگیندر نے خود پولیس کو خبر دی اور اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑے میں اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے تاہم اس نوعیت کی لڑائی پہلی مرتبہ ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.