MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وسیم اکرم نے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کر دی، بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیدیا

1 600

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے طویل مدت بعد اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔سابق کپتان نے ٹوئٹر پر تینوں بچوں کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری چھوٹی بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، وہ میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے،

- Advertisement -

ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں ڈیڈی۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بھی کام کیا۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر ہسپتال ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.