MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یاسر شاہ کا شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

0 557

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لیگ اسپنر یاسر شاہ کے خلاف جنسی زیاتی اور ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے منظر عام سے غائب یاسر شاہ نے شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق منظر سے غائب یاسر شاہ نے زیادتی اور ہراسانی الزامات کی تردید کی تھی اور نہ تصدیق کی ۔ گزشتہ دنوں 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی

- Advertisement -

جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب ہیں۔

اب گزشتہ دنوں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پوسٹ ان کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے سامنے آئی ہے۔انہوں نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے خاندان کے اس بڑے نقصان پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ، اللہ آپ کی والدہ کو جنت نصیب کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.