معروف اداکاراسلم شیخ انتقال کر گئے
اسلام آباد (مسائل نیوز)ملکی نامور اور معروف اداکار جگر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف اداکاراسلم شیخ انتقال کر گئے ۔اسلم شیخ نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں صحافی سہیل وڑائچ کا کردار ادا کیا کرتے تھے۔ 55 سالہ اسلم شیخ کا نماز جنازہ رات8بجے ان کے آبائی شہر پتوکی میں ادا کی جائے گی۔ان کے چاہنے والوں اور پاکستانی عوام سے انہیں کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔