MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری

1 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)قلات،خضدار،آوران،تربت،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،لسبیلہ،کوژک ٹاپ،چمن،کوہلوسمیت دیگراضلاع میں بارشیں

پی ڈی ایم اے پاک فوج،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری

لورالائی کے نواحی علاقے میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا،پی ڈی ایم اے کی ریسکیوٹیمیں پہنچ گئی

لسبیلہ میں سیلابی ریلے میں 37 کسانوں کے پھنس جانے کی اطلاح پر لسبیلہ انتظامیہ اور ایف سی کا مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل

لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے دیہی علاقے سالاری میں پھنسے37 افراد ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی

کوژک ٹاپ کو مختلف مقامات ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا، پی ڈی ایم اے حکام

کوئٹہ چمن شاہراہ کو آمدورفت کیلئے کھول دیا، پی ڈی ایم اے حکام

کوژک ٹاپ پر موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بندکردیاتھا،پی ڈی ایم اے حکام

- Advertisement -

پری مون اور مون سون کے دوران ابتک متاثرہ اضلاع میں 4ہزار 165ٹینٹس پہنچادی گئی،پی ڈی ایم اے حکام

متاثرہ اضلاع میں ریلیف کے لئے 25سو کمبل،743سولر لائٹس،34سو زائد خوراک سمیت دیگرامدادی سامان بھی پہنچادیا ہے

کل تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

مشیر داخلہ پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو کی میڈیا سے بات چیت

ابتک چھتیں گہرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 57افراد جاں بحق 50سے زائد زخمی ہوئے،مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے

حکومت بلوچستان نے بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکو فی کس 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے،

متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پاک فوج،ایف سی اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے

پیشگوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے نے تیاری کرلی ہے

مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑاہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) صوبہ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ،ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی ، بارکھان اور کوہلو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.