ہوا میں معلق فٹبال گراؤنڈ؟ سعودی عرب کا نیوم اسکائی اسٹیدیم دنیا کو حیران کرے گا
سعودی عرب (مسائل نیوز)سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیدیم بنانے جا رہا ہے جس کا نام نیوم اسٹیدیم ہے جوکہ زمین سے تقریباً 350 میٹر، 1,150 فٹ اوپر ہوا میں معلق ہوگا اور اس میں 46 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اسے شمسی اور ہوا کی توانائی سے چلایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کہا گیا ہے کہ نیوم اسٹیڈیم صرف ایک کھیلوں کا میدان نہیں ہوگا بلکہ یہ ثقافتی، تفریحی اور کمیونٹی سرگرمیوں کا مرکز بھی بنے گا۔ یہ مردوں اور عورتوں کی پیشہ ورانہ فٹ بال کلبز کا گھر ہوگا اور سال بھر بڑے ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
منصوبے کی تفصیلات؛
تعمیر کی شروعات: 2027
تکمیل: 2032
ایونٹ: 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی
یہ اسٹیدیم نیوم شہر کے دی لائن منصوبے کا حصہ ہے جو جدید اور پائیدار شہر کے تصور پر مبنی ہے۔ سعودی عرب نے فیفا کو 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے درخواست دی تھی اور یہ پہلی منظور شدہ درخواست ہے جو ملک کے عالمی کھیلوں میں بڑھتے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔
دیگر منصوبے؛
- Advertisement -
سعودی عرب 2034 ورلڈ کپ کے لیے کل 15 نئے اسٹیدیم بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
کنگ سلمان انٹرنیشنل اسٹیدیم ریاض میں بنایا جائے گا، جس کی گنجائش 92,760 افراد ہوگی اور 2029 تک مکمل ہوگا۔
خصوصیات اور چیلنجز؛
نیوم اسکائی اسٹیدیم جدید اور پائیدار طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہوگا۔
اسٹیدیم کی بلندی اور محل وقوع کی وجہ سے انجینئرنگ کے چیلنجز ہیں جن کے لیے نئے حل تلاش کیے جا رہے ہیں۔
اسٹیدیم صحت اور تعلیم کے اداروں کے قریب ہوگا تاکہ کھیلوں پر مبنی کمیونٹی تیار کی جا سکے۔
اس اسٹیدیم کے مکمل ہونے سے سعودی عرب میں سیر و سیاحت اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے اور یہ ملک کے ویژن 2030 کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
عوامی ردعمل؛
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس اسٹیدیم کی مضبوطی اور حفاظتی پہلوؤں پر شک ظاہر کر رہے ہیں تاہم کئی ماہرین اسے عالمی کھیلوں میں ایک تاریخی اور جدت بھرا قدم قرار دے رہے ہیں۔