MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد بری نیت لیکر آنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد بری نیت لیکر آنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا جھوٹ اور فراڈ عوام کو پتا چلا،عوام کو جھوٹ اور فراڈ بیانیہ گھول کے پلایا جارہا تھا۔آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔
ارشد شریف سے متعلق سارے معاملات انکوائری کمیشن کے سپرد کردیے ہیں اور بہت ساری چیزیں سامنے آ گئی ہیں لیکن میں وہ ابھی نہیں بتا سکتا۔کمیشن کی رپورٹ وزارت داخلہ کے پاس جمع ہو گی۔
انکا کہنا تھا کہ جتھا کلچر فروغ پائے گا تو پھر کہاں کی جمہوریت اور کہاں کی ریاست؟کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا،بری نیت سے آنے والوں کے ساتھ بہت سختی سے نمٹا جائے گا۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے متعین کردہ مقام پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ احتجاج کا موقع دیں گے،پرامن احتجاج کے لیے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں،فوجی افسران کی فیملیز بھی ہیں،ان کی بھی عزت اوراحترام ہے جبکہ جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے عمران خان کے کہنے پرمیری گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا اور آج خود ہی میرا وارنٹ گرفتاری واپس لیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ کوئی سمری بھجوائی گئی۔عمران خان کو چاہیے کہ وہ آج پنجاب حکومت کو ڈسمس کریں۔ قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.