MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیا میچ سے پہلے ہی شکست کا یقین ہوگیا! جانتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام آج فائنل دیکھنے کیوں نہیں آئینگے؟

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے کسی بھی سینئر عہدیدار نے اس اہم ترین میچ میں شرکت کے لیے دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے اس بار دبئی کا سفر ترک کرتے ہوئے اپنی توجہ بھارت میں 30 ستمبر کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والی خواتین ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب پر مرکوز کر دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی امریکہ سے براہِ راست دبئی پہنچ چکے ہیں اور وہی فائنل کے بعد فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔

- Advertisement -

یہ میچ اس لیے بھی تاریخی اہمیت رکھتا ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

شائقین کرکٹ اس لمحے کے لیے دہائیوں سے منتظر تھے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج رات ایک بھرپور اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ٹکٹوں کی قیمتیں 32 ہزار روپے سے لے کر 4 لاکھ 80 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں، اور اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

یہ مقابلہ جہاں روایتی حریفوں کے درمیان ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں جذبات کو جلا بخشے گا، وہیں دونوں ممالک کے شائقین کے لیے یہ ایک ناقابل فراموش موقع بننے جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.