MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے، ریحام خان

0 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ریحام نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.