فرح خان کی والدہ نے اپنے خلاف دائر اینٹی کرپشن کے مقدے کو چیلنج کردیا
لاہور(مسائل نیوز)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی والدہ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔فرح خان کی والدہ بشری خان کی جانب سے اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔استدعا ہے عدالت اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
[…] کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ کو ہتک عزت […]