MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ چھوڑنے کے بعد کیا چیز ذہن میں آئی تھی؟ اظہر نے پہلی مرتبہ بتا دیا

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)2017 میں رمضان المبارک کے دوران چیمپنز ٹرافی کو کیسے کوئی بھلا سکتا ہے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو با آسانی ہرایا تھا لیکن اس میچ میں ایک موقع ایسا آیا تھا جب عامر کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ سلپ میں کھڑے فیلڈر اظہر علی نے چھوڑ دیا تھا لیکن خوش قسمتی یہ ہوئی کہ عامر نے اگلی ہی گیند پر ویرات کو پولین پہنچا دیا اور ٹیم کی جیت کی راہ پر مضبوط کر دیا ،

- Advertisement -

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے اسی یاد کو تازہ کیا اور کہا کہ جیسے ہی ویرات کوہلی کا کیچ مجھ سے چُھٹا تو ایسا لگا پوری دنیا صرف مجھے ہی دیکھ رہی ہے، ایک الگ قسم کا پریشر آگیا تھا کہ میں نے یہ کیا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ اگر خدا نخواستہ ویرات کوہلی یہ ہدف چیز کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے لیے وہ مشہور بھی ہیں،تو پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد شائقین کی جانب سے گھر کے شیشے ہی ٹوٹتے ہیں، تو پھر میرے گھر کے شیشے بھی ٹوٹیں گے۔اظہر علی نے کہا کہ میں نے یہ سوچا ہی تھا کہ الحمداللہ 30،40 سیکنڈز بعد عامر کی اگلی گیند پر شاداب کے ہاتھوں ویرات کوہلی آؤٹ ہوگئے اور میرے خیال سے پورے پاکستان سے زیادہ میں خوش تھا کہ شکر بچ گئے۔

پاکستان نے 2017 میں رمضان کے ہی مہینے میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔گرین شرٹس کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محمد عامر کے بہترین اسپیل کی وجہ سے بھارتی ٹاپ آرڈر فیل ہوا اور پوری ٹیم صرف 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.