دُکی: میونسپل کمیٹی دُکی میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اعظم خان کروڑوں کی کرپشن میں ملوث نکلے۔
دُکی(مسائل نیوز)میونسپل کمیٹی دُکی میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی دُکی کیلئے ڈمپر اور کچرہ اٹھانے والی گاڑیوں کو ٹینڈر کرنے کی بجائے ایک کروڑ ستر لاکھ چالیس ہزار روپے کی براہ راست خریداری کی گئی ہے۔

جس میں شہر کی صفائی کیلئے خریدے گئے دو عدد ڈمپر غائب ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دُکی اعظم خان نے قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ اعظم خان نے میونسپل کمیٹی کے متعدد ٹھیکوں میں انکم ٹیکس کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی بجائے سارا پیسہ خود ہی ہڑپ کر گئے۔

- Advertisement -
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی دُکی کی زیر انتظام مختلف پائپ لائنوں، گیراج کی تعمیر، فائیر بریگیڈ کی گاڑی اور ٹف ٹائلوں کے کل 2 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار کے ٹینڈرز کے انکم ٹیکس کی رقم 17 لاکھ 28 ہزار پانچ سو پچیس روپے بنتی ہے۔ جو سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی بجائے چیف آفیسر اعظم خان خود ہی ہڑپ کر گئے۔ مزید انکشاف یہ ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی دُکی میں روزانہ

اُجرت پر متعدد بوگس خاکروب تعینات کیے گئے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں اور ان ملازمین کی تنخواہیں چیف آفیسر اعظم خان عرصہ دراز سے خود لے رہے ہیں لیکن اُس کے باوجود پورا شہر کچرہ منڈی کے مناظر پیش کر رہا ہے۔
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ […]