MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلعی انتظامیہ کا زمان پارک میں آپریشن ، بینرز اتارنے والی ٹیم اور پی ٹی آئی کارکنان میں لڑائی ہو گئی

0 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہواہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور سے اسلام آباد عدالتوں میں پیشی کیلئے پہنچ چکے ہیں ، پیچھے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سڑک سے بینرز اتارنے کیلئے کارروائی کی تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹیم پر ڈنڈوں کی برسات کی گئی، گاڑیوں پر ڈنڈے بر سائے گئے ، جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں اور کرسیاں کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دی گئی ہیںجبکہ بینرز اور پینا فلیکس بھی اتار دیئے گئے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.