MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں گرانفروشوں اور مضر صحت اشیا تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 19 گرفتار، 7 دکانیں، فیکٹری سیل

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اورعوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات اور مضر صحت اشیاءخوردونوش بنانے والوں کے خلاف کارروائی،19افراد گرفتار،سات دکانیں اور ایک فیکٹری سیل کی گئی۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے سریاب ڈویڑن میں مختلف فیکٹریوں پر چھاہے مارکرغیر معیاری آئل بنانے والے تین افراد گرفتار کرلیایہ کارروائی مشرقی بائی پاس انڈسٹریل زون میں کی گئی اس دوران فیکٹریوں میں جانوروں کی آلائشوں سے آئل بنایا جارہا تھا جسکے باعث علاقے میں تعفن پھیلا ہوا تھا اور مکین شدید بدبو کے سے عاجز آئے ہوئے تھے اس حوالے سےگزشتہ روز بھی فیکٹری مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ مضر صحت اور بدبو کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں مگر عملدرآمد نہ ہونے پر اگلے روز کارروائی کی گئی جبکہ عوامی مشکلات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے فاطمہ جناح روڈ اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16دکانداروں کو گرفتار کرکے تجاوزات ہٹا دئیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم کا کہنا ہے کہ شہر میں ہر قسم کے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا۔تمام دکاندار حضرات اپنا سامان اندر رکھیں سڑک یا فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں وگرنہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.