MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی خواتین اور نوجوانوں کو محکمہ آئی ٹی مفت تربیت فراہم کررہا ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

1 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)” پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرپرسن ویمن پارلمینٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان کی بیس خواتین انٹرنیشنل ای کامرس سے وابستہ ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد بچیوں کو ای کامرس کی تربیت فراہم کی جاررہی ہے سوشل میڈیا کرائم سے متعلق وفاقی وزارت قانون کو سفارشات کی ترسیل کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر ضروری قوانین کی تشکیل پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان ، یو این ڈی پی ، یو این ایف پی اے، یو این ویمن اور جاز کے اشتراک سے منعقدہ ڈیجٹلائزیشن کے عمل میں خواتین کے کردار سے متعلق مشاورتی نشست سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار ، بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین ، رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان ، زلیخہ مندوخیل اور یو این ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنٹ ہیڈ عمارہ درانی بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے محکمہ آئی ٹی مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کررہا ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے مقامی سطح پر مختلف ایپس بھی بنائی گئی ہیں بلوچستان میں مرد و خواتین کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل تک یکساں رسائی دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیشنل اور پراونشل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی مشاورت کو خوش آمدید کہا جائے گا اور ان کی مرتب کردہ تجاویز کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹس میں خواتین کے حقوق ان سے جڑے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تربت میں خواتین پولیس اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ نصیر آباد اور خضدار میں ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس موقع پر نینشل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کمیشن کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں پورے ملک میں خواتین اسٹیٹس کمیشنز کے قیام سے پاکستان میں خواتین کی معاشی اقتصادی اور معاشرتی حیثیت کو صنفی امتیاز سے مبرا کرکے مساواتی عمل کو یقینی بنایا جائے گا پروگرام کے اختتام پر نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار اور بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے مہمان خاص ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو شیلڈ پیش کی

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ماہ صیام کے دوران غریب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.