فی تولہ سونا اور چاندی کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟ جانیں مقامی مارکیٹ کے تازہ ریٹس
لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر موجود ہیں جہاں آج 28 جنوری 2026 کو ایک تولہ سونا 5 لاکھ 30 ہزار 562 جبکہ فی تولہ چاندی 11 ہزار 640 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہے۔
- Advertisement -
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 980 روپے مقرر کی گئی ہے۔
صرافہ بازار میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 640 روپے جبکہ 24 قیراط چاندی کے 10 گرام کی قیمت 9 ہزار 979 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 5,082 ڈالر میں جبکہ فی اونس چاندی111.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہی ہے۔