کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نےگل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
کراچی (مسائل نیوز ) کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نےگل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کمشنر کراچی گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کی رات 10:26 پر فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع ملی۔ پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 پر گل پلازہ پہنچے۔
ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر گل پلازہ پہنچا، گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی، آگ تیزی سے پھیلی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے پھیلی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔