MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہید حسین علی یوسفی نے ہمیشہ بلوچستان میں آباد برادر اقوام میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا،کاشف حیدری

1 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنما کاشف حیدری نے اپنے ایک بیان میں مدبر سیاستدان اور سماجی رہنما حسین علی یوسفی کی چودھویں برسی پر بلوچستان کے عوام خصوصا ہزارہ قوم سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید حسین علی یوسفی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ساری زندگی اپنے صوبے بلخصوص قوم کی خدمت میں گزاری اور شہید حسین علی یوسفی بلوچستان کا ایک چمکتا ہوا ستارہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید حسین علی یوسفی نے ہمیشہ بلوچستان میں آباد برادر اقوام میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے معاشرے میں نمود و نمائش کی ہمیشہ مخالفت کی۔ شہید حسین علی یوسفی ایک سچا، ملنسار، ہر قسم کی کرپشن سے پاک، صحیح معنوں میں ایک نظریاتی سیاست دان تھے۔ وہ پارلیمانی اور سیٹ کی سیاست سے زیادہ عوامی سیاست کے پرچارک تھے۔ آج جبکہ ان کے نظریاتی سیاست کو بھلایا جارہا ہے تو اس کی نظریے کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے شہید یوسفی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ نے میرٹ کی بنیاد پر متوسط […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.