MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے صحرا نے سردی کا لباس پہن لیا

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز)دلکش ماحول اور دلکش مناظر کے ساتھ جنوب مشرقی سعودی عرب میں واقع صحرا الربع الخالی نے سردیوں کا لباس پہن لیا ہے۔ شدید سردی میں دنیا کے اس سب سے بڑے صحرا کی دلکشی نے نیا روپ دھار لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس عظیم صحرا کی خوبصورتی کو عرب ٹی وی کی ٹیم نے تصاویر میں مجسم کردیا ہے۔ یہاں پر ریت کے ٹیلے اور چٹانیں سردیوں میں صحرا میں نیا جمالیاتی منظر پیش کر رہی ہیں۔ صحرا کی جانب سے سڑک بہت سے لوگوں کو چہل قدمی پر مجبور کر رہی ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار اور محقق معاذ الاحمدی نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں الربع الخالی کا درجہ حرارت معتدل موسم کی خصوصیات لئے ہوتا ہے۔ یہ درجہ حرارت 14 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہتا ہے۔ موسم سرما میں قطبی دبا کے گہرے ہونے کے دوران یہ 10 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.