انشاءاللہ ملازمین کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے،بور محمد بازئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ایپکا پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کا پروگرام پی جی ایم آئی ڈائریکٹریٹ میں منعقد ہو۔ حلف برداری میں ایپکا بلوچستان کے نائب صدر بور محمد بازئی، ڈپٹی الیکشن کمیشنر ضلع کوئٹہ عارف ٹائیگر، بی ایم سی یونٹ کے صدر باسط شاہ و کابینہ، ڈی سی آفس کے صدر ارباب حیات اللہ کاسی اور سکندر لہڑی، پی جی ایم آئی کے سابق صدر منیر آغا، نومنتخب صدر دستگیر لانگو، جنرل سیکٹری واجہ جہانزیب کابینہ اور تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بور محمد بازئی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔
ایپکا بلوچستان کے نائب صدر بور محمد بازئی نے حلف برداری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ آج خوشی کا دن ہیے۔ کہ ہم بانی ایپکا سید ہدایت شاہ بخاری کے کرک ضلع سے شروع کی گئی تحریک جو ملازمین کے عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔آج اللہ کے فضل و کرم سے ہر ملازم کا عزت نفس محفوظ ہے۔ اور بیروکریسی کے انکھوں میں انکھیں ڈال کر اپنا حق لے رہے ہیں۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا۔ کہ وہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط کریں۔ پروگرام سے ارباب حیات اللہ کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ اب وقت آچکا ہے۔
- Advertisement -
کہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے نکلے۔ میں نے ایک یونٹ کے ہوتے ہوئے ایپکا ڈی سی آفس کیلے ڈیڑھ ایکڑ زمین منظور کروایا۔ اب ایپکا بلوچستان کو ملازمین کے حقوق کیلے فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ کرناہوگا۔ ملازمین مہنگائی کے چکی میں پس چکے ہیں۔ ایک نمائندہ تنظیم کے حیثیت سے ملازمین کے تنخواوں میں برابری کیلئے تحریک کی ضرورت ہے۔ ایپکا پی جی ایم آئی کے سابق صدر منیر آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ میرا زندگی کا فیصلہ ہے۔ کہ میں ہمیشہ ظالم و جابر کے سامنے مظلوموں کا ساتھ دوں گا۔
آج وقت نے ثابت کردیا۔ کہ ایپکا کو پی جی ایم آئی میں شجر ممنوعہ کہنے والے آج ایپکا کی اس طاقت کو دیکھ لیں۔ انہوں نے تمام ممبران پر زور دیا۔ کہ وہ جب تک ایپکا کا جھنڈا تھامے رکھے گے۔ کوئی بھی ظالم اس کی طرف دیکھ نہیں سکھیں گا۔ اگر کسی نے یونٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ زلت ان کا مقدر ہوگا۔ نومنتخب صدر دستگیر لانگو نے تمام مہمانوں۔ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ انشاءاللہ ملازمین کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔ اور ممبران کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا۔