MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں آج ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا،آئندہ سماعت کے لئے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت منسوخ ہونے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے،وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کے مطابق مقدمہ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیئے جانا تھے،کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جسمیں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.