MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا کی پہلی اے آئی وزیر ’’حاملہ‘’ ہو گئیں۔۔۔

0 74

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برلن (مسائل نیوز)برلن میں منعقدہ گلوبل ڈائیلاگ فورم میں البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے حیران کن اعلان کیا کہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر دیئیلا “حاملہ” ہے اور جلد 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈی راما کے مطابق دیئیلا کے تمام “بچے” ارکان پارلیمنٹ کے لیے ذاتی اے آئی معاون کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا دیئیلا حاملہ ہے اور 83 بچوں کی توقع کر رہی ہے، ہر رکن پارلیمنٹ کے لیے ایک بچہ۔ یہ معاون سیشنز میں مدد کریں گے، نوٹس لیں گے، مشورے دیں گے اور اپ ڈیٹس فراہم کریں گے، چاہے کوئی رکن کچھ دیر کے لیے ایوان سے باہر ہی کیوں نہ چلا جائے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہر اے آئی اسسٹنٹ کے پاس یورپی یونین کے قوانین سے متعلق مکمل معلومات ہوں گی، جس سے ارکان کو بحث کے دوران فوری ردعمل دینے اور فیصلوں میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

راما نے مسکراتے ہوئے کہا اگر کسی رکن کا نام غلط وجوہات سے لیا گیا تو اس کا اے آئی بچہ فوراً یاد دلائے گا کہ جواب دینا ہے۔

اے آئی وزیر کون ہیں؟
دیئیلا کو ستمبر 2025 میں متعارف کرایا گیا۔ وہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت کی وزیر ہیں جو البانیا کے پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کی نگران ہیں۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے شفافیت بڑھے گی اور بڑے فیصلوں میں انسانی تعصب کم ہو گا۔

حزب اختلاف نے اس منصوبے کو ٹیکنالوجی کا تماشہ قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی فیصلوں میں مصنوعی ذہانت پر انحصار خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ موجودہ قانونی نظام انسانوں کے لیے بنایا گیا ہے نہ کہ الگورتھمز کے لیے۔

ایڈی راما کا کہنا ہے کہ دیئیلا اور اس کا ڈیجیٹل خاندان حکومت کے کام کرنے کا انداز بدل دے گا۔ انہوں نے کہا مصنوعی ذہانت اب کہانی نہیں رہی، یہ البانیا کی نئی حقیقت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.