کوٸٹہ:ہیلتھ ایجوکیشن سیل پروانشل ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بریسٹ کینسر یا چھاتی کا کینسر کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا
کوٸٹہ(مسائل نیوز) سیشن کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ۔ کوٸٹہ:ایڈشنل ڈی جی ڈاکٹر شوکت بلوچ نے تمام شرکا کو اس پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کیا اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔
کوٸٹہ: اکتوبر بریسٹ کینسرسے آگاہی کا مہینہ یے پوری دنیا اور پاکستان میں اس مرض کے حوالے سے آگاہی کی مہم چلائی جاتی ہیں پاکستان میں خواتین دوسرے امراض کے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسر کا بھی شکار ہوجاتے ہیں ۔
کوٸٹہ: پاکستان میں بریسٹ کینسر کے باعث سالانہ تقریبا چالیس ھزار خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں ۔
- Advertisement -
کوٸٹہ:پاکستان میں سب سے زیادہ اس کینسر کے مریض ہیں ہر 9 میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر ہونے کے خطرے میں ہے
کوٸٹہ: اگاہی سیشن میں ڈاٸریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی ، ڈاٸریکٹر ملیریا پروگرام ڈاکٹر میر یوسف ، ڈاکٹر خالد قمبرانی ڈائر یکٹر پبلک ہیلتھ ، سربراہ شعبہ امرض نسواں پروفیسر ڈاکٹر عظمی سہیل ، ڈاکٹر لبنی خلیل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن ، ڈاکٹر فاروق اعظم جان سابق ڈی جی ہیلتھ ، ڈاکٹر سرمد سعید خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایم این سی ایچ نے شرکت کی۔
کوٸٹہ: بریسٹ کینسر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی اور شعور و آگاہی پھیلانے پر بھی زور دیا۔ بروقت احتیاط اور تشخیص سے بریسٹ کینسر سے ہم بچ سکتے ہیں۔سربراہ شعبہ امرض نسواں پروفیسر ڈاکٹر عظمی سہیل
کوٸٹہ: سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد قمبرانی نے معزز مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔