MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں موسم سرما پہلے سے بدحال لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیگا، آغا حسن بلوچ

1 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی حکومت کی تشکیل شدہ سیلاب ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر آغا حسن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں موسم سرما شروع ہونے کو ہے، جو پہلے سے بدحال لوگوں کی مشکلات میں بہت اضافہ کر دےگا۔مرکزی حکومت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کاوشیں، وزیر اعظم کے بلوچستان کے باقاعدہ دورے، فنانشل اسسٹنس قابل ستائش ہیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی حکومت کی تشکیل شدہ سیلاب ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر آغا حسن بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کاوشیں، وزیر اعظم کے بلوچستان کے باقاعدہ دورے، فنانشل اسسٹنس قابل ستائش ہیں تاہم ملک کے سب سے بڑے صوبے میں جہاں بارشوں و سیلاب کیوجہ سے 45 فیصد فصلات و اناج اور 30 فیصد باغات کا نقصان ہو چکا، جہاں روڈ انفراسٹرکچر و املاک بری طرح متاثر ہوئے، ان کےلئے فوری طور پر بڑی مالی امداد کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں موسم سرما شروع ہونے کو ہے، جو کہ پہلے سے بدحال لوگوں کی مشکلات میں بہت اضافہ کر دے گا، جانوروں کی بڑی تعداد میں اموات سے زندہ مویشیوں میں وبا کے خدشات بڑھ چکے ، جھل مگسی، لسبیلہ، خاران، قلعہ سیف اللہ، اور پشین کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے اب تک کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا کیا لہذا وہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز سے بحالی کے لئے فنڈز کے اجرا میں جلدی کی استدعا کرتے ہیں۔وفاقی وزیر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی نے آغا حسن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں کی مد میں ریلیف کا 2 ماہ کا اعلان کیا تھا تاہم متاثرین کے املاک کے نقصان، کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سہولت کو ایک سال کے لئے وسعت دی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مینگل کے مرکزی رہنماءوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغا حسن بلوچ سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.