فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر یقین کرنے کو تیار ہوں ،جواد احمد
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین اور گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر یقین کرنے کو تیار ہوں مگر عمران خان جیسے جھوٹے، منافق اور گھٹیا آدمی کی بات پر نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں جواد احمد کہنا تھا کہ گھڑی چور عمران خان کی کیا اوقات ہے، یہ اب پوری قوم کو پتا ہے۔
جو آدمی چند کروڑ روپے کے لیے اتنا گر جائے اور پیسوں کو دیکھ کر جس کی رال ٹپکنے لگے وہ پاکستان میں حقیقی مارچ کی کال دے رہا ہے۔ یہ بے چارہ گھٹیا آدمی کیا حقیقی مارچ کرے گا۔ اس کو تو خود لالچ، حرص اور چوری سے آزادی چاہیے۔
یاد رہے گزشہ روز تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون اورجنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، میں اپنے معصوم پاکستانیوں کو چند لوگوں کی سازش کیلئے مرنے نہیں دوں گا، آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ لاشوں اور خون کا کھیل بند ہو، عمران خان کو بتا چکا کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا پھر قریب سے مارا گیا ہے، ارشد کو 20گولیاں نہیں بلکہ سینے اور سر پر لگی ہیں، دو گولیاں قریب سے ہی لگ سکتی ہیں، کہانی سنائی گئی کہ بچے کو اغواء کیا گیا، گاڑی کا تعاقب کیا گیا، لیکن گاڑی رکی نہیں، فائرنگ کی گئی۔اگر بچہ گاڑی میں تھا تو دنیا کی کوئی پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی ۔خرم اور وقار نامی اشخاص کے نام آرہے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز)وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔احمد جواد نے وزیراعظم […]