MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0 117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آزاد کشمیر (مسائل نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہ کرے تو مراعات اور تنخواہیں دینا ممکن نہیں، اس وقت 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کے خواب کا تعلق بھی کشمیر سے ہے اور فوج میں بڑی تعداد میں کشمیری افسران اور جوان شامل ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.