تیرا میرا ہے پیار امر یا؟ ہم ایوارڈز کیلئے 5 او ایس ٹیز میں سے آپ کا فیورٹ کونسا ہے؟
لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہم ایوارڈز کی دسویں تقریب قریب آ پہنچی ہے جو 11 اکتوبر 2025 کو امریکا کے شہر ہیوسٹن کے این آر جی ایرینا میں منعقد ہو گی۔
یہ تقریب ہمیشہ کی طرح جگمگاتی روشنیوں، فنکاروں کے شاندار لباس اور یادگار پرفارمنسز کے ساتھ منفرد رنگ بکھیرے گی۔
اس بار شائقین کی توجہ کا مرکز وہ او ایس ٹی ہیں جو ڈرامہ سیریلز کی کہانیوں کو لازوال بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
بہترین او ایس ٹی کی کیٹیگری میں پانچ مقبول گانے نامزد کیے گئے ہیں، جنہوں نے ناظرین کے دلوں کو اپنی دھنوں اور الفاظ سے مسحور کیا۔نامزدگیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔
عشق مرشد
اس ڈرامے کا او ایس ٹی تیرا میرا ہے پیار امر، احمد جہاں زیب نے نہ صرف گایا بلکہ کمپوز اور لکھا بھی ہے جبکہ اس کی ایڈیٹنگ سید جمال عباس زیدی نے کی۔
ہم دونوں
- Advertisement -
ہم دونوں کا او ایس ٹی اذان سمیع خان نے گایا اور کمپوز کیا ہے جب کہ اس کے بول ام توراز نے تحریر کیے۔
زرد پتوں کا بن
اس ڈرامے کا او ایس ٹی تیری آرزو سہیل شہزاد نے گایا، موسیقی سمیع خان نے ترتیب دی جبکہ بول فاطمہ نجیب کے ہیں۔
جان سے پیارا جونی
اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو یشال شاہد نے اپنی آواز دی، موسیقی ایڈریان ڈیوڈ کی ہے جبکہ بول ایڈریان ڈیوڈ اور سبطین خالد نے تحریر کیے۔
خوشبو میں بسے خط
اس دلکش او ایس ٹی کو قرۃ العین بلوچ نے گایا، بول مومن خان مومن اور کاشف علی اسدی نے لکھے، جبکہ کمپوزیشن استاد رضا خان اور سعد سلطان کی ہے۔
یہ پانچوں او ایس ٹی اپنی اپنی انفرادیت کے باعث ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ اب فیصلہ شائقین کے ووٹ پر منحصر ہے کہ کون سا گیت اس بار ہم ایوارڈز کی شاندار ٹرافی اپنے نام کرے گا۔