کوئٹہ ، مچھ، ڈھاڈر اور لورالائی میں قائم آئی ٹی مراکز میں افرادی قوت کی کمی پورا کرکے انہیں فعال بنایا جائے گا،ڈاکٹر ربابہ بلیدی
کوئٹہ(مسائل نیوز)پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق روز مرہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے روٹین کے فائلنگ سسٹم کو بتدریج ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لانا ہوگا سرکاری محکموں میں کام کے دباو¿ کو کم کرنے اور سائلین کی سہولت کے لئے بلوچستان میں ای سروسز کا آغاز کیا جائیگا جس کے ابتدائی فریم ورک پرکام شروع کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی بلوچستان نے صوبے میں محکمہ جاتی ڈھانچے اور سرکاری آئی ٹی انسٹی ٹیوشنز سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی کو آگاہی دی ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کوئٹہ ، مچھ، ڈھاڈر اور لورالائی میں قائم آئی ٹی مراکز میں افرادی قوت کی کمی پورا کرکے انہیں فعال بنایا جائے گا اور ان اداروں کو سیکنڈری اسکولز و کالجز سے مربوط کرکے زیر تعلیم طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دی جائیگی اور تکمیل پر مستند سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا تاکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر بلوچستان میں بھی سرکاری محکموں کی
ڈیجیٹلائزیشن کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں جس سے نہ صرف عوام کو کوفت اور پریشانی سے چھٹکارا حاصل ہوگا بلکہ ڈیجیٹلائشین میں مرکزی ڈیٹا سسٹم سے منسلکی کے باعث ریکارڈ ٹیمپرنگ کا بھی بڑی حد تک ازالہ ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کا سیکورٹی اور بائیو میٹرک سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے سیکورٹی وائز آئی ٹی سسٹم میں اراکین پارلیمنٹ سے مشاورت کرکے ایسا جامع نظام وضع کرنے کی کوشش کریں گے جس میں معزز اراکین کے ہمراہ سیکرٹریٹ کی اندرونی حدود میں داخل ہونے والے ان کے ذاتی محافظ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ڈیو سیکورٹی پراسس کوپورا کریں انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے برطانوی دور سے قائم روایتی فائل ورک کو بتدریج پیپر لیس سسٹم پر لانے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے اس کی تکمیل میں وقت ضرور لگے گا تاہم ٹرانسپرنسی اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چلنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے پہلا قدم بڑھا کر ہی اہداف کی جانب گامزن ہوا جاسکتا ہے اور انشاءاللہ بلوچستان میں یہ پہلا قدم موجودہ صوبائی حکومت ہی اٹھائے گی۔
[…] سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محکمہ صحت بلوچستان کے زیر انتظام چلنے والے تمام […]