MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چودھری پرویز الہٰی کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی اہم ترین شخصیت عہدے سے مستعفی

3 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ کئی اہم تقررے اور تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر

- Advertisement -

فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں آنے کے بعد رات گئے صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے سے حلف لیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دفتر کا چارج فوری طور پرچھوڑ دیا، پنجاب حکومت نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تعینات کرے گی، شہزاد شوکت کو 31 مئی کو حمزہ شہباز حکومت نے تعینات کیا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نبیل اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نبیل اعوان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے علاوہ عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی میں بطور سیکرٹری پارلیمانی امور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں تاہم ان کی بطور سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو […]

  2. […] نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری شہباز شریف نے […]

  3. […] نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.