کشمیر پریمیئر لیگ میں 2 نئی شارٹس متعارف کرائوں گا: شرجیل خان
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان کے جارحانہ اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا بے تابی سے منتظر ہوں ، کے پی ایل میں دو نئی شارٹس متعارف کرائوں گا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں، شائقین کرکٹ کو میری فٹنس اور سکلز میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
میں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو نئی شارٹس میں مہارت حاصل کی ہے جنہیں میں کشمیر پریمیئر لیگ میں متعارف کروائوں گا ۔ یاد رہے کہ 32 سالہ شرجیل خان کو کے پی ایل کے ڈرافٹس میں جموں جانباز کے آئیکون کھلاڑی کی حیثیت سے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بے تابی سے قومی ٹیم میں واپسی کا منتظر ہوں۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ٹی 20 کپ میں شرجیل خان نے 60 بالز پر مختصر فارمیٹ میں اپنی 5ویں سنچری سکور کی۔ […]